Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت مل گئی ، ایس او پیز جاری

Now Reading:

سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت مل گئی ، ایس او پیز جاری
تھیٹر

حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹر کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ، جس کے مطابق کورونا وائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے،چھینکنے یا بولنے کے دوران خارج ہونے والے ذرات سے پھیل سکتا ہے۔

 نوٹیفیکیشن میں درج ہے کہ بار بار استعمال ہونے والی کرسیوں،میزوں،ڈور ہینڈلز،کمپیوٹر،آڈیوویڈیو آلات،ٹولز، ڈیوائسز جیسی اشیاء کی سطح کو چھونے پر فورا ہاتھ دھوئیں۔

بلاضرورت کسی بھی چیزکو پکڑنے یا چھونے سے پرہیز کریں۔

کسی بھی جگہ یا چیز کو چھونے کی صورت میں ہاتھ صابن سے اچھی طرح 40سیکنڈ تک دھوئیں۔

Advertisement

ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند کیا جائے گا۔

ضرورت کے مطابق کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزراورماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تھیٹر یا سینما ہال میں کل گنجائش سے 40فیصدکسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔

کسٹمرز کے بیٹھنے اور کھڑے ہونے میں 6فٹ کے سماجی فاصلے کو لازمی برقرار رکھا جائے گا۔

ہاتھ ملانے،بغل گیر ہونے سے مکمل پرہیز کیا جائے گا۔ ان ڈور بند ہالز کی نسبت کھلے اوپن ائیر تھیٹرز کو ترجیح دی جائے۔

خود براہ راست ٹکٹ خریدنے کی بجائے آن لائن ٹکٹ خریدیں۔

Advertisement

کسی بھی تقریب کا وقت 3گھنٹے سے زائد ہرگز نہ رکھا جائے۔

زیادہ استعمال ہونے جگہوں،فرش،فرنیچر،آلات،ہینڈلز،واش بیسن،ٹوالیٹس،رسٹ رومز کو بار بار صاف اور سینٹائز کیا جائے گا۔

کارپٹ اور فلور میٹ کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے۔

ہر شو کے بعد سینما یا تھیٹر کو مکمل طور پر صاف اور ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہو گا۔

پیسوں کے لین دین اور گنتی کی صورت میں زبان پر ہاتھ لگانے کی جگہ گیلے سپنج کا استعمال کیا جائے گا۔

کیش اینڈ ٹکٹ کاؤنٹرزپر پیسوں کی گنتی کے لیے گیلے سپنج کا استعمال کرنے کا پوسٹر نمایاں جگہ پر آویزں کیا جائے گا۔

Advertisement

سینما اور تھیٹرز 40سے 60منٹ دورانیے کے شوز آفر کریں گے۔

ہال میں داخل ہونے سے پہلے تھرمل ا سکینرسے ٹمپرچر لازمی چیک کیا جائے گا۔

بخار،کھانسی یا گلہ خراب ہونے کی صورت میں فورا 1033پر رابطہ کریں۔

ضرورت کے پیش نظرکسی بھی کسٹمر کو بخار اور کھانسی آنے کی صورت میں سینماانتظامیہ فورا ریسکیو 1122سے رابطہ کرے گی۔

سینما ر تھیٹرز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تمام احتیاطی تدابیر جگہ جگہ آویزاں کی جائیں۔

تمام داخلی راستوں پرکورونا وائرس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرکی اسٹینڈیزلگائی جائیں گی۔

Advertisement

شو کے آغاز ہونے سے قبل کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے معلوماتی اشتہار چلایا جائے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا اس سلسلے میں مزید کہنا ہے کہ یاد رکھیں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاط اور تمام ہدایات پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر