Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ،آسمانی بجلی گرنےاور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

Now Reading:

کراچی ،آسمانی بجلی گرنےاور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق
جاں بحق

کراچی میں بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے،کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں  7  افراد جاں بحق ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق ملیر میمن گوٹھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد شاہ نواز اور سلطان ملاح جاں بحق ہوگئے۔ ڈاکس تھانے کی حدود مچھر کالونی الفلاح چوک کے قریب کرنٹ لگنے سے 20 سالہ سیف اللہ ولد جاوید جاں بحق ہوگیا۔

 بلدیہ 9نمبرسیکٹر 12/E گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 42سا لہ شیراز ولد خو اجہ محمد جاں بحق ہوگیا۔

نیو کراچی تھانے کی حدود بسم اللہ ‎ہوٹل یوسی14 سیکٹر الیون ای نارتھ کراچی نالہ اسٹاپ کے قریب بارش کے پانی میں ڈوب کر3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 22سالہ عدنان شاہ ولد عنایت شاہ،35 سالہ ناصر حسین شاہ ولد عنایت شاہ اور 18سالہ بلال شاہ ولد ناصر حسین شاہ اپنا پنکچر کا ٹھیہ بچاتے ہوئے نالے میں بہہ گئے۔

Advertisement

 اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں2 افراد موٹر سائیکل سمیت نالے میں گر گئے۔

لیاقت آباد تین ہٹی لیاری ندی میں 17 سالہ علی رضا ڈوب گیا، علاقہ مکینوں کے مطابق چند بچے فٹبال کھیل رہے تھے،فٹبال پانی میں چلی گئی، جسے نکالتے ہوئے علی رضا پانی کے تیز بہاو میں بہہ گیا،تمام ریسکیو اداروں سے رابطہ کیاگیا لیکن ایک گھنٹہ گزر جانے کے باوجود کوئی نہیں آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں آج ہو گا، خواجہ آصف کی بھی شرکت متوقع
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر