
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نیب آفس کے باہر مریم نواز کی گاڑی پر حملے، پتھراؤ اور کارکنان پر پولیس شیلنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنان پر شیلنگ ، پتھراؤ اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے، عمران نیازی غیر جمہوری، غیر قانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شبہازشریف کی کارکنان پر پولیس شیلنگ ، مریم نوازکی گاڑی پرپتھراو اور حملے کی شدید مذمت
Advertisementنیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے
— President PMLN (@president_pmln) August 11, 2020
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News