Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب کا نواز شریف اور سلمان شہباز کووطن واپس لانے کا فیصلہ

Now Reading:

نیب کا نواز شریف اور سلمان شہباز کووطن واپس لانے کا فیصلہ
ںیبNAB wrote a letter to FIA to put the name of NS in top list of Absconder

نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور سلمان شہباز کی وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیب نے نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب العزیزیہ ریفرنس میں سزا پرعمل درآمدکے لیے بھی عدالت سے رجوع کرے گی۔

نیب نے نواز شریف کی واپسی کے لیے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی نواز شریف کے مفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے، وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں۔

Advertisement

 واضح  رہے کہ   نوازشریف کی طبیعت21 اکتوبر 2019 کو خراب ہوئی اور ان کے پلیٹیلیٹس میں اچانک غیر معمولی کمی واقع ہوئی، اسپتال منتقلی سے قبل سابق وزیراعظم کے خون کے نمونوں میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 16 ہزاررہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک 12 ہزار اور پھر خطرناک حد تک گرکر 2 ہزار تک رہ گئی تھی۔

سابق وزیراعظم کو اکیوٹ آئی ٹی پی کی تشخیص ہوئی، دوران علاج انہیں دل کا معمولی دورہ بھی پڑا جبکہ نواز شریف کو ہائی بلڈ پریشر، شوگراور گردوں کا مرض بھی لاحق ہے۔

16نومبر کو لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کوعلاج کے لیے بیرون ملک جانےکی اجازت دے دی جس کے بعد  19 نومبرکو  نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر