نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل 3 ممالک کے دوروں کا امکان
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون کاکہنا ہے کہ عدالت نے ہائیکورٹ کے فیصلے تک نوازشریف کےخلاف کارروائی نہ کرنے کی ہماری درخواست منظور کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نے ریفرنس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتےہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کا معاملہ 25 اگست کو دیکھیں گے، اس وقت تک اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی آجائے گا۔
اس کے بعد احتساب عدالت نے نوازشریف کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک کارروائی روک دی اور کہا کہ ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دیتے ہیں۔
احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوازشریف کے وکیل جہانگیر جدون نے بتایا کہ ہم نےنواز شریف کو اشتہاری قرار دینےکے حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے عدالت کوبتا دیا ہےکہ ہائیکورٹ کے فیصلے تک نوازشریف کےخلاف کارروائی نہ کی جائے، جس پر عدالت نےہماری درخواست منظور کرلی ہے۔
جہانگیر جدون کاکہنا تھا کہ عدالت نے 25 اگست تک توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف کارروائی روک دی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بیرسٹر جہانگیر جدون نے آج کی سماعت ملتوی کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
