کراچی ، سب سے زیادہ بارش گلشنِ حدید میں ریکارڈ
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی...
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ “سندھ” کی جان چھوڑ کر عوام پر احسان کریں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے دورے پر تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رین کوٹ اور لانگ شوز پہن کر تباہی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شہریوں کو اور تکلیف میں مبتلا کررہے ہیں۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ عوام کو بتائیں ان کے نااہل وزیر بلدیات کہاں چھپے ہوئے ہیں جبکہ سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیر تعلیم کو کوئی روڈ خالی نظر نہیں آیا۔
تحریک انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ اناڑیوں سے اس صوبے کی عوام پہنس چکی ہے جبکہ بلاول کو بھی اب کراچی کا درد یاد نہیں آرہا ۔
خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ بلاول اور ان کی حکومت بلاول ہاؤس کے بنکر میں چھپی ہوئی ہے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سب سے زیادہ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ اب کراچی کے لیے فیصلے کا وقت آچکا ہے کیونکہ اگر ایدھی سیلانی چھیپا الخدمت جیسے ادارے نہ ہوں تو لوگ بے یارو مدد مرجائیں۔
یاد رہے کہ شہرقائد میں گلشن حدید،اسٹیل ٹاؤن،کورنگی،لانڈھی، ڈیفنس،منظور کالونی،سائٹ ایریا،نارتھ ناظم آباد، صدر، کلفٹن، ملیر، شاہ فیصل کالونی، باغ کورنگی، الفلاح، لیاری،گلشن اقبال،نارتھ کراچی اور سرجانی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ مو سمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ آج اور کل شہر میں بادل کھل کر برسیں گےجبکہ اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
بارش کا سلسلہ شروع ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News