 
                                                                              امریکی ریاست نیو جرسی میں بے قابو کار گیس اسٹیشن میں جا گھسی جس کے نتیجے میں پمپ میں آگ بھڑک اُٹھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے ٹاؤن
North Brunswick
میں یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک سرمئی رنگ کی کار گیس اسٹیشن کی جانب آرہی تھی کہ اس دوران پیچھے سے آتی سرخ رنگ کی بے قابوکار سرمئی کار سے ٹکراتی گیس اسٹیشن میں جا گھسی۔
رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ سرخ کار کے ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور گاڑی بے قابو ہوتی ہوئی گیس اسٹیشن کے پمپ سے جا ٹکرائی جس کے باعث دو پمپ میں آگ بھڑک اُٹھی ۔
تاہم وہاں موجود اسٹیشن کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے نہ صرف چند سیکنڈ میں آگ بجھادی بلکہ کئی قیمتی جانیں بچا لیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 