
محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالقیوم کے مطابق کراچی میں آج کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوسکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی حالیہ لہر منگل تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔
گزشتہ روز ہونے والی بارش میں سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 170 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ نیو کراچی میں 88 ملی میٹر اور ناظم آباد میں 85 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 85 ملی میٹر تک کی بارش کی پیش گوئی کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News