
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نیب طلبی پربیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن نے عثمان بزدار کی نیب طلبی پر بلا وجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں ایک نئے تعمیر شدہ ہوٹل نے شراب کے کوٹے کے لیے اپلائی کیا، ہوٹل کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ڈی جی ایکسائز کے پاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایکسائز نے اس ہوٹل کوشراب کا لائسنس جاری کیا، میڈیا پر خبر کے بعد ڈی جی ایکسائز نے فائل وزیرِ اعلیٰ سیکریٹریٹ بھیجی۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ فائل اس نوٹ کے ساتھ واپس بھجوا دی گئی کہ یہ معاملہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News