
وزیراعظم آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کا استقبال آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ریلی میں آزاد کشمیر اسمبلی کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی ریاست کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے تحفظ دینے والے آئین کے دو آرٹیکلوں 370 اور 35-اے کا خاتمہ کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News