Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کا یومِ آزادی ، کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا

Now Reading:

افغانستان کا یومِ آزادی ، کابل راکٹ حملوں سے گونج اٹھا
کابل

افغانستان کے یوم آزادی پر دارالحکومت کے حساس اور سفارتی علاقے میں نامعلوم مقام سے 14 راکٹ  حملوں سے پورا علاقہ لرز اُٹھا۔

افغان میڈیا کے مطابق ملک بھر میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری تھیں اور کابل میں صدر اشرف غنی کو سرکاری تقریب  سے خطاب کرنا تھا کہ سفارتی علاقے پر راکٹ حملہ ہو گیا اور چند ہی منٹوں میں 14 راکٹ کابل کے ریڈ سیکیورٹی زون کے مختلف مقامات پر آکر لگے۔

 میڈیارپورٹس کے  مطابق راکٹ حملے اتنے شدید تھے کہ پورا علاقہ لرز اُٹھا اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔  دھماکوں  کے  بعد  افراتفری اور بھگدڑ مچ گئی جس سے درجنوں افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

 وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آرائیں کا کہنا ہےکہ راکٹ حملے کابل کے شمالی اور مشرقی حصے سے داغے گئے ہیں ۔

سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے اور ریسکیو ادارے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Advertisement

دارالحکومت کے مختلف مقامات سے 24 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

 دوسری جانب اب تک طالبان سمیت کسی بھی شدت پسند جماعت نے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ، ایسٹ سسیکس میں مسجد پر آتشزدگی کا حملہ، گاڑی کو آگ لگا دی گئی
گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل اطالوی کشتی بان نے دوران حراست اسلام قبول کر لیا
عرب و اسلامی وزرائے خارجہ کا مشترکہ اعلامیہ: ٹرمپ منصوبے کی پذیرائی، جنگ بندی اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 70 فلسطینی شہید، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہ، عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، حماس
امن معاہدے پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کونئی وارننگ
یورپی یونین فوری طور پر اسرائیل سے تمام تعلقات ختم کر دے ، نائب ہسپانوی وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر