Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کو نیب میں طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا، مسلم لیگ ن

Now Reading:

مریم نواز کو نیب میں طلبی کا نوٹس موصول نہیں ہوا، مسلم لیگ ن
مریم نواز

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مریم نواز کو قومی احتساب بیورو(نیب) میں طلبی کا نوٹس موصول ہونے کی تردید کردی۔

ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نیب کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نیب نوٹس کے بارے میں میڈیا سے علم ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مریم نواز کو رائے ونڈ میں 200 ایکڑ اراضی منتقلی کے معاملے پر 11 اگست کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا جب کہ نیب نے سابق ڈی سی او نور الامین منگل اور احد چیمہ سے بھی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب کے مطابق 2014 میں رائے ونڈ میں مریم نواز کے نام 200 ایکڑ اراضی منتقل کی گئی۔ 100 کنال شہباز شریف اور 100 کنال نواز شریف کے نام منتقل کی گئی۔

نیب کے مطابق اراضی منتقلی میں ایل ڈی اے کے قوائد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا۔ شریف خاندان کی اراضی کے اطراف تعمیرات روکنے کے لیے رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر