
مڈغاسکر کی جیل میں قیدیوں اورپولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجےمیں 20 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق مڈغاسکر کی وزارت انصاف کے مطابق تشدد کا یہ واقعہ ملک کے جنوب مشرق میں واقع شہر فارافنگانا میں پیش آیا ہے ،جیل میں قیدیوں نے فرارہونےکے لیے پہلے محافطوں پر اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا تھا اور ان میں سے ایک سے بندوق چھین لی تھی۔
جیل میں جھڑپ کے بعد حکام نے پولیس اور فوج کو طلب کر لیا تھا۔
جیل سے 88 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔پولیس نے ان میں سے 37 کو دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 20 قیدی ہلاک اور 8زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ 31 قیدی ابھی مفرور ہیں۔
وزارتِ انصاف نے ملک بھر کی تمام جیلوں میں سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس سے قبل بھی مڈغاسکر میں 2016ء میں تقریباً 40 قیدی ملک کے جنوب میں واقع شہر ٹولیاری میں ایک انتہائی سکیورٹی والی جیل کو توڑ کر فرار ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News