Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئی ہے جو کورونا ویکسین نہیں لانے دے رہا، امریکی صدر

Now Reading:

کوئی ہے جو کورونا ویکسین نہیں لانے دے رہا، امریکی صدر

امریکی صددر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کوئی اور کورونا کے خلاف ویکسین لانے نہیں دے رہا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے اور کوئی اس کے پیچھے ہے جو ویکسین میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کا معاملہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات تک تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسپیکر نینسی پلوسی امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ دوائیاں مؤثر ہونے کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں وائٹ ہاؤس کے اعلامیوں پر نہیں۔

نینیس کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر کی جانب سے ایسا بیان خطرناک اور ناقابل برداشت ہے۔

Advertisement

دو ہفتے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے بعد کہا کہ امریکی دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کی 100 ملین ڈوز کا معاہدہ ہوا ہے جو 100 ملین کورونا ویکسین تیار کر کے امریکی حکومت کے حوالے کرے گی۔

امریکی  صدر کا مزید  کہنا تھا کہ 3 دیگر دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ بھی ہماری شراکت داری ہے جبکہ جولائی کے آخر سے امریکہ میں کورونا کیسز میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر