غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب
سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے شوگر ملز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سنادیا گیا، جس کے تحت شوگر انکوائری کمیشن اور انکوائری رپورٹ کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال نےدلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا گیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں متعلقہ اداروں کو چینی کی قلت اورقیمتوں میں اضافے سے متعلق آزادانہ نئی تحقیقات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
سندھ ہائیکورٹ کا اپنے حکم میں کہنا ہے کہ نیب، ایف آئی اے اور دیگر ادارے آزادانہ اور قانون کے مطابق تحقیقات کریں۔
واضح رہے کہ شوگر ملز مالکان نے شوگر انکوائری کمیشن کی تشکیل اور رپورٹ کو چیلنج کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
