
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کراچی میں آج سے نالوں کی بڑے پیمانے پر صفائی کا کام شروع کردیا جائے گا، اس سلسلے میں کراچی کی مقامی کور کو پاک فوج کی طرف سے حکم مل گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ صفائی کیلئے یہ کور کمانڈر کی قیادت میں کام کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ندی نالوں پر تجاوزات بہت زیادہ ہیں ، سیوریج کا نظام بھی درست نہیں ، مسائل کے مستقل حل کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھانے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم کراچی میں ایسا کام کریں گے کہ شہر میں ہونے والی برسات میں کم سے کم نقصان ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News