سوات میں تمام نجی تعلیمی ادارے کھول دیے گئے، منگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات میں 12 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس میں نجی تعلیمی ادارے کھولنے کافیصلہ کیاگیا تھا۔
کانفرنس میں کہاگیاتھا کہ تعلیمی اداروں کی مزید بندش سے بچوں کامزید وقت ضائع نہیں ہونے دیں گے ،کانفرنس میں حکومتی پالیسی پر خوب تنقید کی گئی ۔
خیال رہے کہ اے پی سی میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی تھی ۔
دوسری جانب مالاکنڈ میں پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک نے تمام نجی تعلیمی ادارے کھول دیئے،کورونا ایس او پیز کے تحت بچوں کی اسکولز میں انٹری ہو رہی ہے،ماسک اورسینی ٹائزرپر سختی سے عمل اورٹمپریچر چیک کیاجارہا ہے ۔
مردان میں نجی تعلیمی ادارے کھل گئے جبکہ اساتذہ اور طلبہ غائب تعلیمی اداروں سے غائب ہیں،والدین کاکہناہے کہ حکومتی اعلان تک بچے اسکول نہیں بھیجیں گے،پی ایس ایم اے نے کہاہے کہ پارکس ،ہوٹل کھول دیئے تو حکومت اسکولز بھی کھول دے۔
ڈپٹی کمشنر کاکہنا ہے کہ سوات میں کسی کو تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت نہیں ہے،ضلع بھر میں کوئی بھی اسکول نہیں کھلے گا،کسی نے اسکول کھولنے کی کوشش کی تو سخت کارروائی کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کھولنے والے اسکول سیل اوررجسٹریشن ختم کی جائے گی ۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 ستمبر سے ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کااعلان کررکھا ہے،وفاقی وزیرشفقت محمود نے کہاہے کہ 15 ستمبر کو سکول کھولنے سے قبل ایک وزرائے تعلیم کااہم اجلاس ہوگا جس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اسکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
