
سپریم کورٹ کی جانب سے معذور افراد سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جاری کردہ فیصلے میں کہاگیا ہے کہ وفاق اور صوبائی حکومتیں سرکاری سطح پر معذور کا لفظ استعمال کرنا بند کردیں، سرکاری خط و کتابت،سرکولرز اور نوٹیفکیشن میں معذور نہ لکھا جائے۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ معذورلفظ استعمال کرنے سے کسی بھی شخص کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے،ڈس ایبل کی جگہ پرسن ود ڈس ابیلیٹی یا پرسن ود ڈفرنٹ ابیلیٹیز لکھا جائے۔
عدالتی فیصلے میں کہاگیا ہے کہ معذور افراد کےلئے ملازمت کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،معذور افرادکی سہولت کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہاگیاہے کہ معذور افراد کی سہولت کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے،81میں سے 5سیٹوں پرمعذور کوٹہ پر ملازمت بنتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News