
ٹوئٹرنے بدکلامی کوروکنےکےلیے ایک زبرردست فیچر متعارف کرادیا ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کےمطابق ،مائیکرو بلا گنگ سائٹ نے بدکلامی کو روکنے کے لئے نیا فیچر متعارف کروایا ہےجس کے تحت صارفین اپنے ٹوئٹ پر رپلائے کو محدود کر سکیں گے۔
ٹوئٹر کے’رپلائے لمٹنگ فیچر’ کے ذریعے صارفین اپنے ٹوئٹ پر آنے والے رپلائے کو محدود کر سکیں گے۔
ٹوئٹر اس فیچر پر رواں سال مئی سے تجربہ کر رہا ہے جس کے نتیجے میں صارفین کی جانب سے بلاک اور میوٹ کے آپشن کو استعمال کرنے میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
ٹوئٹر نے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کے لیے گزشتہ ہفتے پیش کیا تھا اور اب یہ اینڈرائیڈ صارفین اور ویب سائٹ پر بھی فعال ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صارف کے ٹوئٹ پر کوئی بھی رپلائے کرسکتا تھا لیکن اب صارف اپنی پوسٹ کے لیے رپلائے کرنے والوں کو اپنی مرضی کے مطابق چن سکیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News