Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم آزادی ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

Now Reading:

یوم آزادی ، گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مزارِ قائد پر حاضری

جشن آزادی کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی کمشنرکراچی افتخارشالوانی بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے74 ویں یوم آزادی کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارقائد پرحاضری دی ، مزار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ آزادی پر ہمارے دلوں میں کشمیریوں کا دکھ ہے، ہم نے آج اس تقریب کورونا کی وجہ اور کشمیریوں کے دکھ کی وجہ سے سادہ  رکھا  گورنر سندھ کا کہنا تھا  کہ پاکستان کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو میں کہا کہ آج پاکستان کی 74 ویں آزادی کی سالگرہ  ہے ۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ضرورت ہےکہ شہیدبھٹوکے بنائےآئین پر عمل کریں، 14اگست کی تقریب کوکوروناکی وجہ سے سادہ رکھاگیاہے ، یہ وبا گئی نہیں ہے، سب نے مل کر اس سےنجات حاصل کرنی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ اس وقت پوری قوم کو متحد رہنے کی ضرورت ہے ، ملک میں معاشی عدم استحکام اور مہنگائی ہے۔

کشمیر کے حوالےسے وزیراعلی سندھ کہنا کا تھا کہ دنیاسے کہتا ہوں کشمیریوں کو ظلم سے نجات دلائیں ، ہم جلد کشمیریوں کو آزادی دلائیں گے ۔

ملک بھرمیں یومِ آزادی روایتی جوش و خروش اور جذبے سے منایا جارہاہے، ملک بھر میں سرکاری عمارتوں، سڑکوں اور راستوں کو قومی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر