
ایران نے تباہ ہونے والے یوکرینی مسافربردارطیارے کے بلیک باکس سے معلومات حاصل کر لی ہیں۔
ایرانی سول ایوی ایشن کے سربراہ کیپٹن توراج دہغانی کا کہنا ہے کہ طیارے کے بلیک باکس میں پہلے دھماکے کے بعد کی صرف 19 سیکنڈ کی بات چیت محفوظ ہے جبکہ دوسرا میزائل 25 سیکنڈ بعد جہاز سے ٹکرایا تھا۔
رپورٹ کے مطابق پرواز بھرنے کے آٹھ منٹ بعد ہی پہلے میزائل سے جہاز کو نشانہ بنایا گیا جس سے ممکنہ طور پر جہاز میں نصب ریڈیو کو نقصان پہنچا۔ جبکہ دوسرا میزائل لگنے کے بعد زورداردھماکہ ہواجس کے بعد جہاز آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آکر زمین پر جا گرا۔
ایرانی سول ایوی ایشن کی جانب سے شائع کردہ تحقیقاتی رپورٹ میں درج کیپٹن توراج دہغانی کے بیان کے مطابق پہلے دھماکے سے میزائل کے شارپنل جہاز کے اندر تک گئے تھے جس سے ممکنہ طور پر جہاز کے ریکارڈر کو نقصان پہنچا۔
توراج دہغانی کا کہنا تھا کہ وائس ریکارڈرسے ڈیٹا حاصل کرنے کے عمل کے دوران ان تمام ممالک کے نمائندگان موجود تھے جن کے شہری طیارہ حادثے میں ہلاک ہوئے تھے۔ یوکرین، امریکہ، فرانس، کینیڈا، برطانیہ اور سویڈن کے نمائندگان بلیک باکس سے تفصیلات حاصل کرنے کے عمل کا حصہ رہے ہیں۔
رپورٹ میں توراج دہغانی کے اس بیان کے حوالے سے تفصیل نہیں دی گئی۔
سول ایوی ایشن کے سربراہ کیپٹن توراج دہغانی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرنے اورجہازکاریکارڈ حاصل کرنےکامقصد آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی فضائی حدود بین الاقوامی پروازوں کے لیے محفوظ ہیں۔
یوکرینی تباہ شدہ طیارے کا بلیک باکس جون کے مہینے میں پیرس بھیجا گیا تھا جہاں مغربی ممالک سے تفتیش کاروں پر مبنی ٹیم اس کا جائزہ لے رہی تھی۔
یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں ایرانی پاسداران انقلاب نےغیرارادی طور پریوکرین بوئنگ 800-737 مسافر طیارہ مار گرایا تھا جس میں سوار تمام 176 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔
طیارے میں ایرانی شہریوں سمیت یوکرین، کینیڈا، برطانیہ، افغانستان، سوئیڈن اور جرمنی کے شہری شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News