
لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے ایک اور بچی جان سے گئی۔
تفصیلات کے مطابق پتنگ کی ڈور گلے پر لگنے سے زخمی ہونے والی 4 سالہ فاطمہ دم توڑ گئی، نننھی پری والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جشن ازادی کی رونق دیکھنے نکلی تھی کہ پتنگ کی قاتل دوڑ پھرنے سے زخمی ہو گئی۔
پولیس کا کہناہے کہ بند روڈ ساندہ میں چار سالہ بچی کے گلے میں ڈور پھر گئی، قریب ہی دوسری موٹرسائیکل پر سوار 24 سالہ پرویز بھی ڈور پھرنے سے زخمی ہوا تھا۔
زخمی ہونے والی بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 2 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس 24 گھنٹے تک تھانے کی حدود کا تنازع پر الجھی رہی اور اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ بعد ازاں سی سی پی او لاہور نے ایس پی اقبال ٹاؤن سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران قاتل ڈور سے ہونے والی یہ آٹھویں ہلاکت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News