
کراچی کے بیشتر علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی بجلی غائب ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی، بلدیہ ٹاؤن، سرجانی، قصبہ کالونی، ناظم آباد اور گلشن اقبال بلاک 14 میں رات سے بجلی بند ہے جبکہ شاہ فیصل،ماڈل کالونی، کورنگی، ناصرکالونی اورمحمودآباد کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی بند کردی گئی لیکن بارش ختم ہونے کے بعد بجلی بحال نہ ہوسکی۔
شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ مستثنی علاقوں میں 3 گھنٹے اور باقی علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ رات میں 3 سے 5 گھنٹے کی لوڈشیڈگ نے پریشان کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News