
کراچی میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں ہونے والے کریکر حملے کا ایک زخمی دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا جماعت اسلامی کا کارکن رفیق تنولی ملیر کا رہائشی تھا۔
خیال رہے کہ ریلی میں کریکر حملے کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔
کریکرحملے کے وقت لوگوں کی ایک بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ کراچی میں بیت المکرم مسجد کے سامنے جماعت اسلامی کی ریلی پر کریکر حملہ ہوا تھا جس میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News