Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے 2 سال میں بروقت ضروری اور تعمیراتی صنعت کو کھولا

Now Reading:

حکومت نے 2 سال میں بروقت ضروری اور تعمیراتی صنعت کو کھولا

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے پی ٹی آئی حکومت کی دو سالہ کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے 2 سال میں بروقت ضروری صنعت اور تعمیراتی صنعت کو کھولا۔

اسلام آبادمیں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے نا صرف ٹیکس فری بجٹ دیا بلکہ ٹیکس کم بھی کیا، کورونا وبا میں پاکستان نے سپلائی چین کو بحال رکھا، کنسٹرکشن کی صنعت کے لیے منفرد پیکج لائے اور اب کنسٹرکشن صنعت میں اضافہ نظر آرہا ہے۔

حماد اظہر نے بتایا کہ 2 سال میں 30 سے 35 لاکھ چھوٹے کاروبار کے 3 ماہ کے بجلی کے بل معاف کیے گئے، پاکستان اسٹیل 236 ارب کے قرضوں پر کھڑی ہے ہم نے اسٹیل ملز کے دیرینہ مسئلے کا حل نکالا۔

انہوں نے بتایا کہ آٹو موبائل کی 20 فیصد سیل زیادہ ہوئی، برآمدات میں اضافہ 6 فیصد ہے اور اب مقامی اسمارٹ موبائل کی برآمدات شروع ہونے والی ہیں۔

حماد اظہرکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے پلیٹ فارم پر پہلے ہم پر تنقید ہوتی تھی کہ کچھ کرنہیں رہے لیکن ہم نے ہر ممکن اقدامات کیے۔

Advertisement

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ شوگر ریفارمز کمیٹی وزیراعظم نے تشکیل دی اور پہلی بار شوگر مافیا کے خلاف اقدامات کیے، انہی 2 سالوں میں ملک سے اسمگل شدہ موبائل فون ختم کیے گئے، الیکٹرک وہیکل اور موبائل مینوفیکچرنگ کی پالیسی لے کر آئے اور اسی سال الیکٹرک موٹرسائیکل اور رکشے بننے شروع ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر