Advertisement
Advertisement
Advertisement

حمزہ عباسی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

Now Reading:

حمزہ عباسی کے گھر ننھے مہمان کی آمد

پاکستان شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے گھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔

حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری مداحوں کو اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں رات گئے سنائی۔

انہوں نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’میری دعا ہے کہ میرا بیٹا اللّہ کا شکر گزار بندہ، ایک اچھا، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللّہ اس کی زندگی اور آخرت میں برکت عطا کرے‘۔

دوسری جانب حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچے کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ ’محبت کی سب سے خالص شکل‘ لکھا۔

خیال رہےکہ حمزہ علی عباسی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 30 جولائی کو ہوئی تاہم جوڑی کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا اور 3 اگست کو اسے منظر عام پر لایا گیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر