
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کی میت کراچی سے بلوچستان کے لیے روانہ کردی گئی ہے ۔
سینیٹر میر حاصل بزنجو کی میت صبح سویرے نیشنل اسٹیڈیم پر واقعے نجی اسپتال سے ایدھی سرد خانے منتقل کی گئی جہاں پر غسل کے بعد میت کو بلوچستان روانہ کیا گیا ہے ۔
میر حاصل بزنجو کی ان کے آبائی علاقے میں نماز جنازہ کی ادا ئیگی کے بعد تدفین کی جائے گی۔
گزشتہ روز سینیٹر حاصل بزنجو پھیپڑوں کے سرطان کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔
دوسری جانب حاصل بزنجو کے انتقال پر نیشنل پارٹی نے 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News