
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی حکومت کی درخواست پرسماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت کلبھوشن یادیو کے لیے قانونی نمائندہ مقرر کرے، عدالت حکم دے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔
خیال رہے کہ بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News