
کراچی میں سپر ہائی وے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرک سے 99 کلو چرس برآمد کرلی جبکہ 3 اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہناہے کہ انہیں علاقے میں منشیات کی اسمگلنگ کی خفیہ اطلاع ملی جس پر علاقے میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
احسن آباد میں چیکنگ کے لئے ایک ٹرک کو روکا تو اس میں موجود2 افراد چھلانگ لگاکر فرار ہوگئے جبکہ 3 افراد کو حراست میں لیکر ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے 99 کلو چرس برآمد ہوئی۔
پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے منشیات فروشوں کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News