قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو گرفتارکرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب نے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کو سرکاری زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
سیکریٹری بلدیات سندھ ہائیکورٹ میں ضمانت کی توثیق کی درخواست کےلیے موجود تھے، عدالت نے روشن شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سننے سے ہی انکار کر دیا تھا۔
روشن شیخ کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ ضمانت منسوخی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
ضمانت مسترد ہونے پر روشن شیخ کو نیب اہلکاروں نے سندھ ہائیکورٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
