شہر قائد کے مختلف علاقوں سے بڑے بڑے بل بورڈز ہٹائے جانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صدر کا کہناہے کہ اس بار فریم ہٹانے پر بھی توجہ ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے کراچی کے تمام مقامات اور نجی جائیدادوں سے بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان، جسٹس گلزار احمد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بل بورڈز گرنے سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی تھی۔
چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سندھ حکومت اور میئر کراچی سے دشمنی کررہے ہیں، میئر کے پاس اختیارنہیں تو گھر جائیں، شہر کی جان چھوڑیں، کراچی میں ہر طرف کچرا ہے، گندگی ہے، تعفن ہے، بچے نالوں اور گٹر میں روز ڈوبتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے کراچی سے بل بورڈزہٹانے کا حکم دیدیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
