Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں جیل پر حملہ، 20 افراد زخمی

Now Reading:

افغانستان میں جیل پر حملہ، 20 افراد زخمی
دھماکہ

افغانستان کے شہر جلال آباد میں واقع جیل پر نامعلوم مسلح حملہ آوروں کی فائرنگ سے 20 افراد زخمی ہوگئے۔

جلال آباد میں صوبائی کونسل کے رکن سہراب قادری نے بتایا کہ حملہ آوروں نے سرکاری جیل کے باہر بارود سے بھری کار سے دھماکا کیا جبکہ دھماکے  کے بعد مزید دو چھوٹے دھماکے بھی ہوئے۔

سہراب قادری نے کہا کہ حملہ آوروں نے جیل کے قریب ہی پوزیشن سنبھالی تھی اور افغان اہلکاروں سے تاحال جھڑپ جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جاری جھڑپوں میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے ہیں’۔

مقامی میڈیا نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ کم از کم دو اموات ہوئیں۔

Advertisement

دوسری جانب طالبان کے ایک ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا کہ ‘طالبان حملے میں ملوث نہیں ہیں’۔

طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے کہا کہ ‘طالبان اور افغان حکومت کے مابین عید الاضحیٰ پر تین دن کے لیے جنگ بندی ہوئی تھی اور حملہ عید کے آخری دن ہوا’۔

واضح رہے کہ مذکورہ حملہ ایسے وقت پر ہوا ہے جب افغانستان کی خفیہ ایجنسی نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ روز داعش کے ایک سینئر کمانڈر کو صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد کے قریب ہلاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ 28 جولائی کو طالبان کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 دن کے لیے جنگ بندی کے جواب میں افغان حکومت نے بھی سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
شرم الشیخ میں تاریخی پیش رفت، غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط ہو گئے
جنگ ختم امن شروع، مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہو گیا ہے، صدر ٹرمپ
غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ کی اطلاعات، معاملہ واپسی پر دیکھوں گا، صدر ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر