Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الپارلیمانی یونین کی صدر پاکستان پہنچ گئیں

Now Reading:

بین الپارلیمانی یونین کی صدر پاکستان پہنچ گئیں

بین الپارلیمانی یونین کی صدر گبریلا کویس بیرن پاکستان پہنچ گئیں وہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی صدر اور میکسیکو کی سیاسی رہنما گبریلا کویس بیرن چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دعوت پر پاکستان کے دورے پر پہنچی ہیں۔

گبریلا کویس کا سینیٹر مرزا آفریدی اور ایم این اے شیر علی ارباب نے استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

سینیٹر مرزا آفریدی نے کہا کہ پاکستان بین الپارلیمانی یونین کو اہم سمجھتا ہے اور امید ہے ادارہ جاتی تعاون کے لیے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔ سینیٹ نے اس فورم پر مستقل طور پر فعال اور مضبوط کردار ادا کیا۔

اپنے 5 روزہ دورے کے دوران گبریلا کویس بیرن وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وہ چکوال، لاہور، پسنی اور گوادر کا بھی دورہ کریں گے۔

Advertisement

چیئرمین سینیٹ انٹر پارلیمانی یونین کی صدر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عالمی پارلیمنٹری یونین کے صدر کا انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین سینیٹ کو نامزد کیا جس کا انتخاب رواں برس دسمبر میں ہو گا۔ چیئرمین سینیٹ پہلی مرتبہ اس انتخاب میں حصہ لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر