صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں عالمی وبا کو رونا وائرس کی صورتحال کنٹرول ہوجانے پر اسکول 15 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب کے اسکولز 15 ستمبر سے کھلیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے کا دارو مدار عالمی وبا پر قابو پانے کی صورت میں ممکن ہے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private Schools of Punjab to open September 15th, 2020. This is a tentative date depending on COVID 19 situation in Punjab. SOPs for opening Schools are in place which will be conveyed to everyone. All other news is “FAKE NEWS”Advertisement— Murad Raas (@DrMuradPTI) August 5, 2020
مراد راس نے مزید کہا کہ اسکول کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز مکمل طور پر تیار ہیں، ایس او پیز کے حوالے سے والدین کو جلد آگاہ کیا جائے گا، 15 ستمبر سے پہلے اسکول کھلنے کی تمام تر خبریں بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
