
پنجاب کے ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی کےعلاقے دیپالپور سے ایک خاتون نیم بے ہوش حالت میں برآمد ہوئی ہیں، خاتون کے ہاتھ پائوں بندھے ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق کھیتوں سے برآمد ہونے والی خاتون سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
پولیس کےمطابق ڈھوڈہ روڈ کے قریب کھیت سے ایک خاتون ملی ہے، جس کے ہاتھ پاؤں اور منہ بندھے ہوئے تھے۔
خاتون کےمطابق وہ دیپالپور کی رہائشی ہے،اسے 14 اگست کو اس کے دفتر سے 4 نامعلوم ملزمان نے اغواء کیاتھا جو اسے مسلسل بے ہوشی کے انجکشن لگاتے رہے، اس کےعلاوہ وہ مزید کچھ نہیں جانتی۔
پولیس کے مطابق خاتون کو تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تاکہ واقعے کے ذمہ داران کاکھوج لگایا جاسکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News