دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے ایک اور جان لیوا خطرے کی نشاندہی کردی ہے۔
مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے دنیا کو باآور کروا دیا کہ اگرچہ کورونا وائرس کا سایہ ہر جگہ پھیل رہا ہے مگر مچھر آج بھی سب سے زیادہ ہلاکتوں کا باعث بننے والا جاندار ہے۔
اس سلسلے میں 17 اگست کو اپنے گیٹس بلاگ میں بل گیٹس نے مچھروں کا ہفتہ منانے کا اعلان کیا جس کے دوران مختلف ویڈیوز اور مضامین کے ذریعے اس کیڑے کی ہلاکت خیزی کو واضح کیا گیا۔
بل گیٹس کا کہناہے کہ ہر رات مچھر لاکھوں افراد کو ملیریا اور ڈینگی سے متاثر کرتے ہیں جو ایسے مرض ہے جس سے ہر دوسرے منٹ میں ایک بچہ ہلاک ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مچھر سماجی دوری کی مشق نہیں کرتے، وہ ماسک بھی نہیں پہنتے، اس وقت جب کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، تو یاد دہانی ضروری ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا قاتل جاندار اس وبا کے دوران آرام نہیں کررہا۔
Move aside, @SharkWeek. This is the still the world’s deadliest killer: https://t.co/AOi5VSmfLF pic.twitter.com/3GLwnkinlI
— Bill Gates (@BillGates) August 17, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ ملیریا کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں دنیا کے غریب ترین ممالک میں ہوتی ہیں۔
بانی مائیکرو سوفٹ نے نشاندہی کی کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں ملیریا کی روک تھام اور علاج کی سہولیات بری طرح متاثر ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کے بڑھ جانے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ملیریا کا جڑ سے خاتمے کیلئے طویل عرصے سے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے ایک حکمت عملی پر بھی کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
