
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سری نگر ہی ہماری منزل ہے ، کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی ملے گی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شبلی فراز نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کی شناخت چھیننے کی کوشش کی، اس غیر قانونی سیاہ اقدام اور تاریخ کے بدترین کرفیو کو ایک سال ہوگیا۔
5اگست 2019 کو بھارت نے کشمیریوں کی شناخت چھیننے کی کوشش کی۔اس غیر قانونی سیاہ اقدام اورتاریخ کےبدترین کرفیو کوایک سال ہوگیا۔محصور مظلوم کشمیری بھارتی ریاستی بربریت کی زندہ مثال ہیں جہاں ہر کشمیری بدترین تشدد اور بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہے۔#یوم_استحصال_کشمیر
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 5, 2020
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں معیشت، بچوں اور خواتین پر برے اثرات پڑے ہیں۔
شبلی فراز کا مزید کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا ،عالمی برادری اس پر خاموش ہے ، سری نگر ہی ہماری منزل ہے کشمیری عوام کو بھارتی تسلط سے آزادی ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News