
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ سندھ میں بارشیں برسانے کے بعد مون سون ہواؤں کا رخ جنوبی پنجاب اور شمال کی جانب ہوگیا ہے تاہم کراچی میں آج شام کے بعد کہیں معتدل اورکہیں تیزبارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، جہلم، چیچہ وطنی سمیت بھمبر آزادکشمیر، استور اور گردونواح میں رات گئے بارش سے موسم سرد ہوگیا۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز بارش کی پیش گوئی ہے، کراچی میں اتوار کے بعد گزشتہ رات بھی کوئی بارش یا بوندا باندی نہیں ہوئی ۔
آزاد کشمیر میں نکیال اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کردیا گیا، عوام کو ندی نالوں اور دریاؤں سے دور رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ذرائع محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا زیادہ تر اثر مشرقی اوروسطی سندھ پرہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News