سپریم کورٹ کی جانب سے اینکرمرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کو آئندہ سماعت پر وکیل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اینکر مرید عباس قتل کیس کے دوران ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل بینچ نے کی۔
کمرہ عدالت میں ملزم عادل زمان نے بیان دیا کہ پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کیس میں وکیل نہ کرسکا،کیس کی پیروی کیلئے وکیل مقرر کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے ملزم کو آئندہ سماعت پر وکیل کے ساتھ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں عادل زمان کی ضمانت منسوخی کیلئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم عادل زمان مرید عباس کے قتل میں برابر کا شریک ہے۔
درخواست گزارکی جانب سےعدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم عادل زمان کی ضمانت منسوخ کرکے اسے جیل بھیجا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
