وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی میں لڑکی سے انسانیت سوز سلوک واقعے کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے، ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں 4 نوجوانوں نے راہ چلتی لڑکی کو بے لباس کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔ پولیس نے دو نامزد ملزمان کے ساتھی عامر کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ کیس میں دو ملزمان عبوری ضمانت پر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
