Advertisement
Advertisement
Advertisement

مزار قائد اور مزار اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقاریب

Now Reading:

مزار قائد اور مزار اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقاریب

جشن یوم آزادی کے موقع پر کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں مزار اقبال پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقاریب ہوئیں۔ 

 تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز اکتیس توپوں جبکہ چاروں صوبوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی استحکام ، ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پروقار تقریب ہوئی، اعزازی گارڈزنے مہمان خصوصی کی آمدپرسلامی پیش کی۔

قومی ترانے کی دھن بجائی گئی ، نیول کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے بابائے قوم کو جنرل سلیوٹ پیش کیا۔

Advertisement

مہمان خصوصی نے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے، اس موقع پر فوجی بینڈ نے مسحور کن دھن بجائی۔

کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور مشتاق احمد نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔

مزار اقبال پرتبدیلی گارڈز کی تقریب

لاہور میں شاہی مسجد کے احاطے میں واقع مزار اقبال پر بھی تبدیلی گارڈز کی تقریب ہوئی۔

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔

پاک  فوج کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال کی گارڈز تبدیلی کے فرائض سنبھال لئے، کور کمانڈر ماجد احسان نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کئے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر