
احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کیسز، پارک لین ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے بریت اور ریفرنس خارج کرنے کی دائر کی گئی درخواست واپس لے لی ۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت سے آصف زرداری کی بریت درخواست خارج کرکے فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کر دی۔
سردار مظفر عباسی نے کہاکہ تمام دلائل مکمل ہونے کے بعد آصف زرداری درخواست واپس نہیں لے سکتے، ملزم جان بوجھ کر تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔
نیب نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایک ماہ فردجرم موخر کروا کے آج جواب الجواب پر درخواست واپس لے رہے ہیں۔
اس موقع پر احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پارک لین ریفرنس نیب قانون نہیں بلکہ مالیاتی قوانین کا کیس ہے۔
بعد ازاں احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دیےکہ عدالت آصف علی زرداری کی بریت درخواست پر حکم جاری کرے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News