 
                                                                              پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے خود پر اور گاڑی پر ہونے والے حملے کی تردید کر دی۔
اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری کے سکرین شاٹ میں تمام تر واقع کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ صبا قمر کے جعلی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ افسوس کہ آج گھر جارہی تھی تو کچھ افراد کی جانب سے مجھ پر حملہ کیا گیا اور پتھراؤ کیا گیا میری گاڑی پر۔
یہ تک کہا گیا کہ ہم کیسی قوم ہیں جب اللہ کی ایک بندی معذرت بھی کر رہی ہے اپنی غلطی کی پھر بھی مجھے ٹارگٹ بنایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اس ٹویٹ اور ٹک ٹاک کا اسکرین شاٹ شئیر کیا۔

صبا قمر نے اس ٹوئٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان پر کوئی حملہ نہیں کیا گیا اور یہ ٹوئٹ جعلی اکاؤنٹ سے کی گئی ہے۔
رواں ماہ 8 اگست کو سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی میوزک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں وہ اپنے نئے گانے قبول کی شوٹنگ کے لیے تاریخی مسجد وزیرخان میں موجود تھے۔
جس پر دونوں فنکاروں نے وضاحت دیتے ہوئے لوگوں کی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی تھی اور یقین دہائی کرائی کہ مسجد کے اندر فلمایا گیا حصہ ویڈیو سے ہٹادیا جائے گا-
واضح رہے کہ صبا قمر نے مداحوں سے جعلی اکاؤنٹس پر رپورٹ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میں ٹک ٹاک پر بھی نہیں ہوں میرے نام سے یہ تمام جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں اور میں چاہتی ہوں کہ آپ سب اس کی رپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 