وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطے کا حکومتی فیصلہ درست قرار دے دیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری بھی درست فیصلہ ہے۔
نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکومت سے رابطہ اور میڈیکل رپورٹس کی انکوائری درست فیصلے ہیں، تحریک انصاف کے بیانئے اور احتساب کے عمل کو نواز شریف کی لندن روانگی نے شدید دھچکہ دیا ، جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2020
وفاقی وزیرنے مزید کہا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نے پی ٹی آئی بیانیے اوراحتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا۔
.فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کاکردارہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
