Advertisement
Advertisement
Advertisement

07 ستمبر کو اسکولوں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، شفقت محمود

Now Reading:

07 ستمبر کو اسکولوں کو کھولنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، شفقت محمود
Shafqat Mehmood is not happy with his popularity on social media

وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکولوں کے حوالے سے حتمیٰ فیصلے کرنے کے لئے وزارت صحت کی رپورٹس کا انتظار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام کے ذریعے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ 15 ستمبر سے اسکولوں کے کھولنے کے حوالے سے فیصلے اطمینان کن ہے لیکن باوجود 5 ستمبر کا انتظار ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت کی جانب سے کورونا کے حوالے سے اجلاس بلایا گیا ہے جس کے بعد اسکولوں اور تعلیمی اداروں کے حوالے سے حتمیٰ فیصؒہ جاری کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے باعث بہت سے چینلجز کا سامنا رہا، کوویڈ 19 کے باعث اسکول، جامعات بند ہوگئیں تھے لیکن ہمیں امید ہے ہم 15 ستمبر کو سکول کھول دیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ ہم نے بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس بلایا، اہم ایشو پر وفاقی حکومت نے تمام صوبوں سے مل کر فیصلے کیے اور فوری طور پر اسکولز بند کیے گئے۔

مزید پڑھیں

اسکول کب تک نہیں کھلنے چائیے، وزیر صحت کا انتہائی اہم بیان سامنے آگیا

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ اسکول...

شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ نویں، دسویں، گیارہویں، بارہویں کے امتحانات سے متعلق مشاورت سے فیصلہ کیا جبکہ ایک فارمولے کے تحت بچوں کو پروموٹ کیا گیا۔

Advertisement

وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ کیمبرج کے رزلٹ سے لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا ہوا، ہم نے کیمبرج سے بات کی اور انہیں بتایا یہ رزلٹ ہمیں قبول نہیں جس پر کیمبرج نے ہماری بات کو تسلیم کیا یہ بڑی کامیابی ہے۔

شفقت محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیلپ پول کے مطابق 70 سے 80 لاکھ بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ ہائیرایجوکیشن کے لیے آن لائن تعلیم کا آغاز کیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا کہ انٹرنیٹ سے متعلق بچوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پر وزیراعظم نے اس معاملے پر اجلاس کئے جس کے تحت پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس دینے جارہے ہیں۔

شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ مدارس نے تعلیم کے لیے اپنا حصہ ڈالا ہے، مدارس حکومت سے پیسے نہیں لیتی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ تمام مدارس کو ہم رجسٹرڈ کریں گے اور تمام مدارس اب قومی نصاب بھی پڑھائیں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم شفقت محمود نے مزید کہا کہ 7 ستمبر کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس ہوگا اور اگر حالات ٹھیک ہوئے تو 15 ستمبر سے سکول کھل جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بچوں کی موجیں ختم، اسکول کھل گئے
میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، آن لائن چیک کریں
انٹر امتحانات، بورڈ انتظامیہ کا نقل اور واٹس ایپ مافیا کی روک تھام کا فیصلہ
سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبہ کی میڈیکل اسکریننگ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام، دوسرے فیز کا آغاز آج ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر