بلوچستان ہائیکورٹ: گرفتارطلبا سے متعلق رپورٹ طلب کرلی
بلوچستان ہائیکورٹ نے آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار...
صوبائی محکمہ خزانہ نے کابینہ کی منظوری سے بلوچستان سول سرونٹس فوائد و اموات معاوضہ کی جامع پالیسی 2020 جاری کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان سول سرونٹس فوائد و اموات معاوضہ کی جامع پالیسی کے اجراء سے سرکاری ملازمین کے فوائد و اموات معاوضوں کا طریقہ کار آسان اور سہل ہوگا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں کی مشکلات کم کرتے ہوئے موبائل پولیس اسٹیشن کی سہولت متعارف کروا دی، موبائل پولیس اسٹیشن نے ابتدائی طور پر کوئٹہ سےکام کا آغاز کیا ہے۔
جام کمال کا کہنا ہے کہ موبائل اسٹیشن کا مقصدشکایات کےفوری اندراج کی سہولت دینا ہے اس اقدام سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا مزید کہنا ہے کہ آزمائشی بنیادوں پرموبائل پولیس اسٹیشن متعارف کروایا گیا ہے، یہ موبائل پولیس اسٹیشن انٹرنیٹ سمیت تمام سہولتوں سےآراستہ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News