
بارشوں کے سبب پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بیماریوں کے خدشات کو مد نظر کھتے ہوئے الرٹ جاری کر دی۔
محمد عثمان کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں علاج معالجہ کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ڈسٹرکٹ ریپڈ ریسپانس فورس ہنگامی صورتحال میں متاثرہ علاقوں میں فوری اقدامات کریں۔
سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر لاہور محمد عثمان کی جانب سے 8 اضلاع میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمدعثمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو جاری کی گئی ہدایات کے مطابق آلودہ پانی سے ڈائریا، گیسٹرو، ہیپاٹائٹس اور ٹائیفائیڈ کے پھیلنے کا اندیشہ ہے۔
واضح رہے کہ سیکرٹری صحت لاہور محمد عثمان کے مطابق گوجرانوالہ، راولپنڈی، سیالکوٹ،جہلم، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد میں کیسز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News