
خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں علاقے اپر یار خون لشٹ کے مقام پر گلیشیئر پھٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چترال کے ڈی سی شاہ سعود کا کہناہے کہ گلیشیئر پھٹنے سے ندی نالوں میں سیلاب آگیا ہے، جس میں ڈوب کر ایک لڑکی جاں بحق ہو گئی ہے۔
ڈی سی چترال کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والی لڑکی کی لاش سیلابی ریلے سے نکال لی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں کئی مکانات بھی سیلابی ریلےمیں بہہ گئےجبکہ 5 مکانات دب گئے، جبکہ یار خون اور برغیل پاس روڈ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئے ہیں۔
ڈی سی چترال شاہ سعود کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News