
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے بروقت اور موثر اقدامات کے لیے وارننگ جاری کرتے ہوئے برساتی نالے، ڈرین اور واٹرچینلز کی فوری صفائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائے، واساز اور تمام لوکل گورنمٹس پیشگی انتظامات کریں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ سڑکوں اور بازاروں میں پانی کھڑا ہوا تو سخت ایکشن لوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News