Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا

Now Reading:

سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ

سانحہ اے پی ایس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران عدالت نے 4 ہفتے میں حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس گلزاراحمد اور جسٹس اعجازالاحسن پرمشتمل 2 رکنی بنچ نے سانحہ اے پی ایس کیس کی سماعت کی۔

ورثا نے سپریم کورٹ میں دہائی کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف چاہیے، جس پرچیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ یہ آپ کو کہنے کی ضرورت نہیں،ہم اسی لیے بیٹھے ہیں لیکن ابھی کمیشن کی رپورٹ نہیں پڑھی۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے کسی کو بھی نہیں چھوڑنا، ہمارے بس میں جو بھی ہوا وہ کریں گے مگر انکوئری کمیشن کی  رپورٹ اور حکومت کا جواب بھی پڑھیں گے۔

بعدازاں اعلی عدلیہ نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ پروفاقی حکومت سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل سے کہا کہ حکومت سے ہدایات لے کر آگاہ کریں۔

Advertisement

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست پر 12 اکتوبر 2018 میں کمیشن قائم کیا اور یہ کمیشن 19 اکتوبر 2018 کو فعال ہوا تھا جبکہ کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں 6 دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے طلبہ سمیت 140 سے زائد افراد کو شہید کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر